امریکہ میں اسلامو فوبیا

  • امریکی کانگریس کی نامزد امیدوار نے قرآن کریم کو نذر آتش کیا

    امریکہ میں اسلامو فوبیا؛

    امریکی کانگریس کی نامزد امیدوار نے قرآن کریم کو نذر آتش کیا

    امریکی کانگریس کی ریپبلکن نامزد امیدوار ویلنٹینا گومز نے نفرت انگیزی کی انتہا کرتے ہوئے قرآن کریم کو نذرآتش کیا اور اسلامی دشمنی کی ترویج میں اپنا حصہ ڈال دیا۔ اس شاتمہ قرآن کو شدید سیاسی اور سماجی رد عمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور اس کے اس اقدام نے 2026 کے کانگریس کے انتخابات کی آمد پر اسلامی دشمنی اور دینی تعصب کی ترویج کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا۔ ویلنٹینا گومز ٹرمپ کے حامیوں میں سے ہے، اور اس نے انتہاپسند امریکیوں کی رائے عامہ کو اپنی طرف متوجہ کرانے کا سلسلہ کچھ عرصے سے شروع کیا ہے اور یہاں تک کہا ہے کہ اگر اس کو منتخب کیا جائے تو وہ ٹیکساس میں اسلام کا مکمل خاتمہ کرے گی۔