اتحاد و یکجہتی

  • بسیج طاقتور اور ملت ایران کی وسیع پشت پناہی سے بہرہ مند ہے / ایران جیسا ملک جیسے ملک کے ساتھ تعاون کا خواہشمند نہیں ہو سکتا، امام خامنہ ای + تصاویر

    حدیث ولایت؛

    بسیج طاقتور اور ملت ایران کی وسیع پشت پناہی سے بہرہ مند ہے / ایران جیسا ملک جیسے ملک کے ساتھ تعاون کا خواہشمند نہیں ہو سکتا، امام خامنہ ای + تصاویر

    رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے کل [جمعرات 27 نومبر 2025ع‍ کی] شام قومی ٹیلی وژن سے اپنی نشری تقریر میں ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے، بسیج کو "یک عظیم سرمائے، عمومی-عوامی تحریک اور قومی طاقت میں اضافے کے ذریعے" کی حیثیت سے، مضبوط بنانے اور پورک طاقت سے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، ایران پر حملے میں امریکہ اور صہیونی ریاست کی ـ کسی بھی مقصد کے حصول میں ـ ناکامی کو ان کی یقینی شکست قرار دیا اور عوام سے کچھ سفارشات کرتے ہوئے، آپ نے تمام لوگوں اور سیاسی دھڑوں سے قومی اتحاد برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے کی اپیل کی / امریکی اپنے دوستوں کو بھی دھوکہ دیتے ہیں، یعنی جو ان کے دوست ہیں انہیں بھی فریب دیتے ہیں۔ وہ فلسطین پر حکومت کرنے والے مجرم صہیونی گینگ کی حمایت کرتے ہیں۔ تیل اور زیر زمین قدرتی وسائل کے لئے وہ دنیا میں کہیں بھی جنگ کی آگ بھڑکا سکتے ہیں، آج ان کی یکہ جنگ پسندی جنگ لاطینی امریکہ تک پہنچ چکی ہے۔ ایسی حکومت اس قابل نہیں کہ اسلامی جمہوریہ جیسی حکومت اس سے تعلق یا تعاون کی خواہشمند ہو۔