,ابوبکر,عمر,فدک,مسجد نبوی,فاطمہ,خطبہ فدکیہ,

  • مسجد نبیؐ میں جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا تاریخی خطبہ

    مسجد نبیؐ میں جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا تاریخی خطبہ

    جب شہزادی کو یہ اطلاع ملی کہ ارباب خلافت نے یہ طے کرلیا ہے کہ ان کو فدک سے محروم ہی رکھا جائے تو آپ نے مسجد میں جاکر اپنی مظلومیت کا اعلان کرنے اور لوگوں کے درمیان ایک تاریخی خطبہ ارشاد فرمانے کا پختہ ارادہ کرلیا چنانچہ پورے مدینہ اور اس کے اطراف میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی کہ بضعۃ الرسولؐ، ریحانۂ پیغمبرؐ اپنے بابا کی مسجد میں خطبہ ارشاد فرمانے والی ہیں ، یہ خبر پاکر آپ کا تاریخی خطبہ سننے کے لئے ہر طرف سے لوگ جوق در جوق مسجد نبوی میں پہنچنے لگے چنانچہ ہم سے عبد اللہ بن الحسن نے اپنے آبائے کرام کے ذریعہ سے اس خطاب کی تفصیل یوں بیان کی ہے :