اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

7 مارچ 2024

3:54:39 PM
1442880

ڈاکٹر شہید سید محمد علی نقوی کی یاد میں؛

تیسری سالانہ یادگاری تقریب "لاہور سے لاہوت تک" تہران میں منعقد ہو رہی ہے

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شہادت کی انتیسویں برسی کے موقع پر، ان کی یاد میں، تیسری سالانہ یادگاری تقریب "لاہور سے لاہوت تک" تہران میں منعقد ہو رہی ہے جس میں ایران اور پاکستان کی تعلیمی و ثقافتی شخصیات اور طلباء شرکت کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اس موقع پر ثقافتی شخصیات خطاب کریں گی اور ڈاکٹر شہید سید محمد علی نقوی کے حالات زندگی پر لکھی گئی کتاب "مون سون" کی تقریب رونمائی ہوگی۔

یہ لاہور سے لاہوت تک کی تیسری یادگاری تقریب روز جمعہ آٹھ مارچ [2024ع‍] کو، سہ پہر 15:00 بجے، شریعتی شاہراہ، یخچال روڈ، پردیس قلہک ثقافتی کمپلیکس میں منعقد ہو رہی ہے۔

اس یادگاری تقریب کے انعقاد میں اہل بیت(ع) خبر ایجنسی ـ ابنا ـ سمیت بعض مراکز اور ادارے تعاون کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی مقبول و ہردلعزیز پاکستانی راہنماؤں اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیشن (ISO) کے بانیوں میں سے ایک تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110