انھوں نے کہا کہ اس گفتگو میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات و تعاون کے علاوہ غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اسی طرح تعلقات کی بحالی کے لئے ایران و سعودی عرب کے تاریخی سمجھوتے کو علاقائی امن و استحکام کے لئے اہم قرار دیا ۔
قابل ذکر ہے کہ صدرایران سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو میں فلسطین کی حالیہ صورتحال اور بیت المقدس کی صیہونی حکومت کے ہاتھوں بے حرمتی پر اپنی گہری تشویش ظاہر کی اور صیہونیوں کے بہیمانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے اسلامی ممالک کی جانب سے متحدہ محاذ کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا ۔
انھوں نے اسی طرح ایران و پاکستان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کے پیش نظر امید ظاہر کی کہ یہ تعلقات مختلف شعبوں منجملہ توانائی اور اقتصادی شعبوں میں ماضی سے کہیں زیادہ فروغ پائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242