اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
جمعرات

24 مارچ 2022

9:21:09 AM
1241821

سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف متعدد شہروں میں مظاہرے

سوڈان کے عوام نے ابتر معاشی صورت حال اور فوجی حکومت کے خلاف مختلف شہروں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سوڈان میں عوام نے ابتر معاشی صورت حال اور فوجی حکومت کے خلاف مختلف شہروں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق، دارالحکومت خرطوم سمیت ام درمان، شنڈی اور ڈامر شہروں میں ملک کی خراب اقتصادی صورت حال اور فوجی حکومت کی تشکیل کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق، عوام نے ملک میں فوجی حکومت کے خلاف نعرے لگائے، سڑکوں کو بند کردیا اورغیرفوجی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔

پیر کو بھی سوڈان میں عوام نے فوجی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے تھے۔ اس دوران تشدد کے واقعات میں 1 شخص ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔

سوڈان کے ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ 25 اکتوبر 2021 سے فوجی حکومت کےخلاف ہونے والےمظاہروں میں اب تک 89 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سوڈان میں فوجی بغاوت کی بنا پر گذشتہ کئی مہینوں سے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں اور ملک بدامنی سے دوچار ہے۔ عوام فوج سے اقتدار چھوڑنے، جمہوری طریقے سے انتخابات کرانے اور ملک کے اقتصادی مسائل حل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے بھی سوڈان میں بڑھتے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک میں قحط اور انسانی المیہ رونما ہونے کی بابت خبردار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242