اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
بدھ

16 فروری 2022

5:57:24 PM
1230263

ایران اور جنوبی کوریا کے مابین مذاکرات، منجمد اثاثوں کی منتقلی پر بات چیت

ایران اور جنوبی کورویا کے وفود نے تہران کے منجمد اثاثوں کی منتقلی کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی کوریا نے امریکی پابندیوں کا بہانہ بنا کر، ایران کے سات ارب ڈالر کے اثاثے روک رکھے ہیں۔

کے بی ایس نیوز کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں ملکوں کے نمائندہ وفود نے امریکی پابندیوں کی وجہ سے منجمد ہونے والے اثاثوں کی بحالی کے لیے بات چیت کی ہے۔ ایران اور جنوبی کوریا کے وفود کے درمیان ہونے والی بات چیت میں منجمد اثاثوں کی منتقلی کے طریقہ کار کے علاوہ تیل کی تجارت دوبارہ شروع کرنے کی راہوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے ویانا میں جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیئول، تہران کے اثاثے واپس کرنے کا پابند ہے، کیونکہ وہ امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کو ادائیگی نہ کرنے کا بہانا قرار نہیں دے سکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242