اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
ہفتہ

22 جنوری 2022

12:54:13 PM
1221347

لائبیریا میں افسوسناک واقعہ پر تین دن کے لیے قومی سوگ کا اعلان

لائبیریا میں افسوسناک واقعہ پر تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افریقی ملک لائبیریا میں چرچ کے اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے 29 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔

لائبیرین پولیس کےمطابق دارالحکومت کے گنجان آباد ساحلی علاقے میں چرچ میں تقریب جاری تھی کہ اچانک دعائیہ تقریب میں اسٹریٹ گینگ ( ڈکیتوں) کے مسلح شخص گھس آئے، لوگ خوف وہراس کےباعث بھاگے جس سےاموات ہوئیں۔

مرنے والوں میں گیارہ بچے بھی شامل ہیں، لائبیرین صدر نے چرچ سے متصل علاقے کا دورہ کیا اور افسوسناک واقعہ پر تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242