اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
اتوار

9 جنوری 2022

2:48:02 PM
1217187

نائیجیریا میں نامعلوم مسلح افراد نے 140 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

شمالی نائیجیریا میں نامعلوم مسلح افراد نے 140 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمالی نائیجیریا کے صوبے زمفارا میں 10 گاؤں پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملے کرکے 140 لوگوں کو قتل کر دیا۔ دہشتگردوں نے صرف قتل عام پر ہی اکتفا نہیں کی بلکہ متاثرہ دس گاؤں کے باشندوں کے مکانات اور انکی زرعی پیداوار کو بھی نظر آتش کر دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح حملہ آوروں نے 10 دیہاتوں کو اپنے بہیمانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ ملنے تک کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری نہیں لی تھی، لیکن شک کی سوئی دہشتگرد گروہ بوکوحرام کی طرف مڑ رہی ہے۔

حالیہ کچھ برسوں میں نائیجیریا میں خونی حملے ہوتے رہے ہیں۔ یہ حملے شمالی نائیجیریا سے شروع ہوئے اور پھر دوسرے علاقوں تک پھیل گئے۔

دہشتگرد گروہ بوکو حرام نے سال 2009 سے شمالی نائیجیریا میں خود کو مستحکم کرنے کے لئے اسلحہ اٹھایا ہے اور اسکے حملے نیجر، چاڈ اور شمالی کیمرون تک پھیل گئے ہیں۔

اس دوران ان ممالک میں بوکوحرام نے 30 ہزار سے زیادہ لوگوں کا قتل کیا جبکہ انکے حملوں کے باعث 20 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ متاثرہ ملکوں کی حکومتیں اس دہشتگرد ٹولے کو لگام دینے میں اب تک ناکام رہی ہیں جس کے باعث اس دہشتگرد ٹولے کے حوصلے اور بلند ہو گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242