اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
منگل

23 نومبر 2021

3:56:38 PM
1201542

کینیا ایران کے تجارتی وفود کی میزبانی پر تیار ہے: کینیا کے سفیر

تہران میں تعینات کینیا کے سفیر نے ایرانی محکمہ خارجہ اور البرز چیمبر آف کامرس کے حکام کیساتھ حالیہ ملاقات کو مثبت قرار لیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے تجارتی وفود کی میزبانی کیلئے اپنے ملک کی مکمل تیاری کا اظہار کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران میں تعینات کینیا کے سفیر نے ایرانی محکمہ خارجہ اور البرز چیمبر آف کامرس کے حکام کیساتھ حالیہ ملاقات کو مثبت قرار لیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے تجارتی وفود کی میزبانی کیلئے اپنے ملک کی مکمل تیاری کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق "جاشوا گاتیمو آگوتا" نے کینیا کی چائے کی صنعت کے مینیجرز اور کارکنوں اور صوبے البرز چیمبر آف کامرس کے سینئر ایگزیکٹوز کے درمیان حالیہ ملاقات کے دوران کہا کہ ہم مختلف شعبوں میں ایران کیساتھ تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے ایران اور کینیا کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور اس سلسلے میں درپیش چیلنجوں کے حل کیلئے حکمت عملیوں پر نظرثانی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم ایرانی مارکیٹ کی کینیا کی چائے کی ضروریات کو پورا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ ان ملاقاتوں اور ایرانی اور کینیا کے تاجروں کے درمیان چائے کی صنعت میں تعاون سمیت مختلف شعبوں میں ملاقاتوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

تہران میں تعینات کینیا کے سفیر نے کہا کہ کینیا کی حکومت ہمیشہ ایرانی تاجروں کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہی نیروبی میں البرز تجارتی وفد کی موجودگی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مزید موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یقیناً ایرانی اور کینیا کے تجارتی وفود کا دورہ؛ دونوں ممالک کی مزید پیداواری اور صنعتی صلاحیتوں کو متعارف کرانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان مستحکم تجارتی تعلقات کی توسیع کا باعث بنے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ البرز صوبے میں 3,500 سے زیادہ پیداواری اور صنعتی یونٹس ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242