اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
منگل

16 نومبر 2021

12:43:26 PM
1199126

خلاء میں روس کے سٹیلائٹ تباہ کرنے سے امریکہ چراغ پا ہو گیا

امریکی وزارت خارجہ نے روس کی طرف سے خلاء میں سٹیلائٹ کو مار گرانے والے میزائیل ٹیسٹ کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورو نیوز کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نڈ پرایس نے کہا کہ روس نے خلاء میں اپنے سٹیلائٹ کے خلاف اینٹی سٹیلائٹ میزائیل استعمال کیا ہے۔

انہوں نے روس کے اس قدم کو خطرناک و غیرذمہ دارانہ قراد دیتے ہوئے کہا کہ خلاء میں روس کا یہ اقدام دراز مدت میں ثبات کے لئے خطرہ ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا اینٹی سیٹلائٹ میزائیل کے ٹیسٹ سے خلاء میں ہزاروں ٹکڑوں کی شکل میں ملبہ بکھر گیا اور لاکوں چھوٹے ٹکڑے زمین کے مدار میں پھیل گئے جو سبھی ملکوں کے مفادات کے لئے خطرہ ہے۔

نڈ پرایس نے کہا کہ اس ٹیسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ خلاء کو فوجی مقصد کے لئے استعمال کی روس کی طرف سے مخالفت میں سچائی نہیں ہے اور امریکہ صاف طور پر کہہ رہا ہے کہ اس طرح کی سرگرمی کو برداشت نہیں کرے گا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، پیر کے روز روس کی طرف سے اینٹی سٹیلائٹ میزائیل ٹیسٹ کے بعد جس میں سابق سوویت یونین کے دور کا ایک بے کار ہو چکا سٹیلائٹ تباہ ہو گیا، بین الاقوامی خلاء اسٹیشن میں موجود 7 خلاباز پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242