اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : abna
پیر

26 اپریل 2021

8:00:18 AM
1134981

انڈونیشیا نے آبدوز میں موجود عملے کے تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

انڈونیشین فوجی حکام نے کئی روز بعد آبدوز میں موجود عملے کے تمام 53 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز پانچ روز بعد سمندر کی تہہ سے مل گئی تاہم آبدوز تین ٹکڑوں میں ٹوٹی ہوئی ملی اور آبدوز میں موجود عملے کے تمام 53 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

انڈونیشین بحریہ کے سربراہ یودو مرگونو کے مطابق لاپتہ آبدوز بالی کے سمندر کی تہہ سے ملی۔

واضح رہے کہ بد قسمت انڈونیشین آبدوز بدھ کے روز بالی کے جزیرے کے شمال میں جنگی مشقیں کر رہی تھی کہ اچانک اس کا رابطہ منقطع ہو گیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی۔

آبدوز کی گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی بحریہ کے اہلکاروں کی جانیں بچانے کیلئے کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا تھا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا۔ اس سلسلے میں انڈونیشین حکام نے آسٹریلیا اور سنگاپور سے بھی مدد کی اپیل کی تھی۔

رائٹرز کے مطابق اس آبدوز کو 1970ء کی دہائی کے آخری برسوں میں بنایا گیا تھا جس کے بعد 2012ء میں اس کی جنوبی کوریا میں دو سال تک مرمت کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲