اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

31 مارچ 2021

10:06:17 AM
1127789

حالات حاضرہ میں نظام مہدویت کو پہچاننے اور سمجھنے کی اشد ضرورت ہے: علامہ اشفاق وحیدی

دشمنان امام زمانہ کو نیست و نابود کرنے کے لیے مرجیعیت کے پلیٹ فارم پر متفق ہونے اور انہیں پہچاننے کی ضرورت ہے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موجودہ دور میں نظام مہدویت کو پہچاننے اور سمجھنے کی اشد ضرورت ہے، امام زمانہ عج کے استقبال کے لیے ہم کتنے تیار ہیں، اگر ہمیں امام زمانہ عج کو پہچاننا ہے تو نظام مرجیعیت کو پہچاننا پڑے گا، ہم سلام پیش کرتے ہیں رہبر معظم اور مراجع عظام کو جو نظام مہدویت کی حفاظت کے لیے قربانیاں پیش کر رہے ہیں، دشمنان امام زمانہ کو نیست و نابود کرنے کے لیے مرجیعیت کے پلیٹ فارم پر متفق ہونے اور انہیں پہچاننے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام علامہ اشفاق وحیدی نے شب نیمہ شعبان کو ملبرون میں منعقدہ پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ مکتب تشیع کی پہچان ہی امام زمانہ کے وجود اقدس سے ہوتی ہے اس عزم کے ساتھ پندرہ شعبان منانا چائیے کہ ہر زمانے کے طاغوت کے سامنے سیسہ پلائی ھوئی دیوار کے مانند کھڑے ہو کر مقابلہ کرنے کے لیے آمادہ رہیں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ امام کے لشکر میں شامل ہونے کے لیے کردار سازی کا محاسبہ کر کے علم ولایت اور نظام مہدویت کے ذریعے شعور کو آئندہ نسلوں تک پہچانا ہے ۔
انہوں نے کہا دور حاضر کے دشمنِ امام زمانہ عج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے جذبہ حسینی کو نوجوانوں تک منتقل کرنے اور ہر میدان میں حاضر رہنے کے لیے ان کے شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ  دشمنان اسلام کو ہر میدان میں ناکام بنایا جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲