اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
منگل

7 اپریل 2020

7:15:08 AM
1023295

چین، کورونا کے مریضوں میں نمایاں کمی

چین میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد صرف ایک ہزار دوسو ننانوے رہ گئی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کے حفظان صحت کمیشن نے پیر کے دن اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے انتالیس نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر سبھی نئے انتالیس افراد دوسرے ملکوں کے شہری ہیں جو حالیہ دنوں میں ہی چین آئے ہیں ۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک شخص کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسا ہے ۔ 
چین کے حفظان صحت کے کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اکتس دسمبر دو ہزار انیس سے اب تک چین میں کل اکیاسی ہزار سات سو آٹھ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور تین ہزار تین سو اکتس افراد موت سے ہمکنار ہوئے۔ اس رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ستتر ہزار اٹھتر ہوگئی ہے ۔
342