اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
بدھ

25 مارچ 2020

8:22:29 AM
1020339

چین میں کورونا کے بعد ہنتا وائرس کا قہر

چینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک میں ہنتا وائرس کے نام سے نیا وائرس پھیل رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق چین نے سخت محنت کے بعد کورونا پر قابو پا لیا تاہم چین کے صوبے یون نان میں نیا وائرس ہنتا کے نام سے پھیل رہا ہے۔

چین میں اس نئے قسم کے وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے ۔

امریکا میں واقع سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن (سی ڈی سی) کے مطابق ہنتا وائرس کی کئی اقسام ہے جو خاص قسم کے چوہے سے پھیلتی ہے اور انسانوں کو متاثر کرتی ہے تاہم ایک متاثرہ انسان سے دوسرے میں پھیلنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔

کورونا کی طرح ہنتا وائرس بھی سانس کے پورے نظام پر اثر انداز ہوتا ہے اور اسی بنا پر اسے ہنتا وائرس پلمونری سنڈروم "ایچ پی ایس" بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا شکار مریض جریانی بخار اور سانس کے امراض کا نوالہ بن کر ہلاک ہوجاتا ہے۔

342