اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehr News
پیر

10 فروری 2020

4:23:26 AM
1009065

چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 805 ہوگئی

چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 805 ہوگئی، چین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد سارس وائرس سے دنیا بھر میں ہوئی اموات سے بڑھ گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 805 ہوگئی، چین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد سارس وائرس سے دنیا بھر میں ہوئی اموات سے بڑھ گئی ہے۔ کورونا وائرس سے چین میں متاثر افراد کی تعداد 36 ہزار 693 ہو گئی ہے، یہ بیماری ووہان شہر میں دسمبر میں پھیلی تھی جس کے بعد اس نے چین کے مختلف حصوں اور دنیا کے 20  سے زائد ممالک کو بھی متاثر کیا ہے۔  2002 اور 2003 کے درمیان سارس بیماری کے سبب سات سو چوہتر افراد ہلاک اور آٹھ ہزار ایک سو بیمار ہوئے تھے۔ یہ صورت حال آٹھ ماہ کے دوران چھبیس ملکوں میں پیش آئی تھی جس میں 45 فیصد اموات چین میں ہوئی تھیں۔  کورونا سے صرف ہوبے صوبے میں سات سواسی افراد ہلاک اور ستائس ہزار ایک سو بیمار ہوئے ہیں تاہم ہوبے میں نئے کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ آج صرف دو ہزار ایک سوسنتالیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو پچھلے ایک ہفتے کے دوران سب سے کم ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خطے میں کورونا وائرس کی صورتحال اب مستحکم ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم سنگاپور میں مزید 7 کیسز رپورٹ ہونے سے وہاں تعداد 46 ہوگئی ہے ۔



/129