اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Tasnim News
منگل

4 فروری 2020

9:23:58 AM
1007786

پاکستان میں کارسازی کی صنعت میں سرمایہ کاری کریں گے، مہاتیر محمد

مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کارسازی کی صنعت میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مہاتیر محمد نے کہادونوں ممالک کی مختلف وزارتوں اورباہمی رابطوں کے فروغ پراتفاق کیاگیا۔رکاوٹوں کودورکرکے باہمی تجارت پراتفاق کیاگیا۔مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ تعلقات کے نئے دورکاآغازکیاجائےگا۔

پتراجایا میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مہاتیر محمد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سے عالمی معاملات پربات چیت ہوئی، مسلم امہ کودرپیش مسائل پربھی بات چیت ہوئی،دوطرفہ معاملات میں مزیدتعاون کااعادہ کیاہے۔انہوں نے کہاہرسطح پررابطوں کے فروغ پراتفاق کیاگیا جبکہ دفاع،تجارت اورسرمایہ کاری کوفروغ دیاجائےگا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پتراجایا میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔

وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دورے پرہیں ۔پترا جایا میں ملائیشین ہم منصب کے آفس آمد پر وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔بعد میں وزیراعظم عمران خان کی ملائیشین ہم منصب کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کا کوالالمپور ایئرپورٹ پر ملائیشیا کے وزیردفاع محمدصابو نے استقبال کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔


/129