نائجیریا کے معروف سنی عالمِ دین، ابراہیم احمد مقری نے اتوار کے روز ابوجا میں اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے علما اور امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، نائجیریا میں مذہبی اتحاد کو فروغ دینے کی کوششوں کے سلسلے میں ممتاز سنی عالم ابراہیم احمد مقری اور اُن کے ہمراہ وفد نے اتوار کے روز اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے ان کی رہائش گاہ ابوجا میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں شخصیات نے علما کے درمیان رابطے اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی مراکز اور علمی اداروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھا کر ملک میں اسلامی وحدت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔
وفد کے اراکین نے اس موقع پر نائجیریا کے مذہبی طبقات کے درمیان تعاون بڑھانے اور اختلافات کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
شیخ زکزاکی نے سنی علما کی اس پہل کا خیرمقدم کرتے ہوئے اتحادِ امت کی تقویت کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے لیے کامیابی و خیر کی دعا کی۔
                                                
                                                
                                                
                                                
                                                
                                                
                                                
                                                
آپ کا تبصرہ