اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق انڈیا کے شہر مظفر پور میں شیعہ برادردی جانب سے سید حسن نصرا للہ کے چالیسویں کے مجلس عزا منعقد کی گئی جس میں تمام شعبوں کے افراد نے شرکت کی ۔

10 نومبر 2024 - 13:14
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق انڈیا کے شہر مظفر پور میں شیعہ برادردی جانب سے سید حسن نصرا للہ کے چالیسویں کے مجلس عزا منعقد کی گئی جس میں تمام شعبوں کے افراد نے شرکت کی ۔  مجلس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ مولانا سید محمد کاظم شبیب اور مولانا سید اختر احسن گلزار نے خطاب کیا۔

مولانا سید محمد کاظم شبیب نے کہا کہ اسرائیل اپنی بقا کی آخری جنگ لڑ رہا ہے جس میں وہ ناکام ہوگا اور شکست اسرائیل کا مقدر بنے گی۔ انہوں نے سید حسن نصرا للہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سید مقاومت پورے مغربی ایشیائی خطہ میں امریکی تسلط اور اسرائیلی صیہونی ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت تھے۔ سید مقاومت کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی ۔