-
عراقچی کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب: ہر جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور، مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
-
خلیل الحیہ: شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے، فلسطینی مزاحمت کی 4 ترجیحات کا اعلان
حماس کے نومنتخب سربراہ خلیل الحیہ نے اپنے پہلے باضابطہ خطاب میں اعلان کیا ہے کہ تحریک اپنے شہید رہنماؤں کے نقشِ قدم پر چلتی رہے گی اور فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
-
اسرائیل مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے
مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حکام اور آبادکار توراتی تہواروں اور مذہبی مناسبتوں کو جواز بنا کر مسجد اقصیٰ پر حملوں اور اشتعال انگیزی میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔
-
بحرین میں زوردار دھماکے، امریکی پانچویں بحری بیڑے کے اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال
بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر کے قریب متعدد زور دار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔
-
آبنائے ہرمز میں کشیدگی سب کے لیے نقصان دہ
روسی وزیر خارجہ سرگئو لاوروف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی یا عسکری تصادم کا سلسلہ نہ واشنگٹن کے مفاد میں ہے اور نہ ہی تہران کے حق میں۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ بحران کا حل طاقت کے استعمال کے بجائے سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے۔
-
نبیہ بری: اسرائیل کا انخلا محض دعویٰ، لبنان میں تباہی بدستور جاری
لبنان کے پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کا حقیقی انخلا اب تک عمل میں نہیں آیا، جبکہ لبنانی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور جارحانہ کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
-
کوہ کلنگ پر امریکہ کی غیر معمولی توجہ صرف بہانہ تراشی ہے
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف امریکی دھمکیوں اور حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سےکلنگ پہاڑ پر غیر معمولی توجہ کسی حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ صرف تباہی کے لیے بہانہ تراشی ہے۔
-
امریکی جنگی طیارے ایران کے ایک درست حملے سے لوہے کے ڈھیر میں بدل سکتے ہیں
،تائیوان کی نیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر اور جیو پولیٹیکل امور کے ماہر یوآن جیو جنگ نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو کمزور سمجھنا بڑی غلطی ہوگی، کیونکہ امریکی جنگی طیارے چاہے کتنے ہی جدید اور مہنگے کیوں نہ ہوں، زمین پر موجود ہونے کی صورت میں ایران کا ایک درست حملہ انہیں لوہے کے ڈھیر میں تبدیل کر سکتا ہے۔
-
اولیانوف: ایران کسی کی ڈکٹیشن یا الٹی میٹم قبول نہیں کرے گا
روس کے مستقل نمائندے برائے بین الاقوامی تنظیمیں میخائل اولیانوف نے امریکی وزیر خارجہ کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہ ایران مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے حوالے سے مکمل سنجیدگی رکھتا ہے، تاہم وہ کسی بھی قسم کی ڈکٹیشن یا الٹی میٹم قبول نہیں کرے گا۔
-
امریکی سعودی جوہری معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں، ریاض کے لیے جوہری ہتھیاروں کی راہ ہموار ہونے کا خدشہ
خبر رساں ادارے رائٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان نیا جوہری تعاون معاہدہ یورینیم افزودگی پر اہم پابندیوں کو ختم کر سکتا ہے، جس سے سعودی جوہری پروگرام کے فوجی مقاصد کی طرف مڑنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
-
ٹرمپ کا حزب اللہ کے خلاف شام کی ممکنہ مداخلت کا عندیہ، جوزف عون کی خاموشی پر سوالات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں لبنانی صدر جوزف عون سے ملاقات کے دوران حزب اللہ کے خلاف شام کی ممکنہ کارروائی کا ذکر کیا، جسے بعض سیاسی حلقوں نے لبنان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا، تاہم اس موقع پر جوزف عون کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
-
لبنان میں صحافی کی گرفتاری کے حکم پر تنازع، آزادیِ اظہار محدود ہونے کا خدشہ
لبنانی صحافی حسن علیق کی سوشل میڈیا پر تنقیدی تحریروں کے باعث گرفتاری کے حکم پر ملک میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ناقدین نے اسے ذرائع ابلاغ پر دباؤ اور آزادیِ اظہار پر قدغن کی علامت قرار دیا ہے۔
-
انصار اللہ: ’’محاصرے کے جواب میں محاصرہ‘‘ کی پالیسی شروع، صنعا کے پاس مزید اقدامات کے راستے کھلے ہیں
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے حالیہ اقدامات سعودی عرب کے خلاف دباؤ بڑھانے کے نئے مرحلے کا آغاز ہیں، اور اگر یمن کا محاصرہ جاری رہا تو صنعا مزید وسیع اور سخت اقدامات کر سکتا ہے۔
-
عراقی وزیر اعظم کا جمعرات کو تہران کا دورہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی
عراق کے وزیر اعظم علی الزیدی جمعرات کو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
-
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں اضافہ، فلسطینیوں کی گرفتاریاں
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں نئی فوجی کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد شہروں، پناہ گزین کیمپوں اور دیہاتوں پر چھاپے مارے، جن کے دوران کئی فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ صہیونی آبادکاروں نے بھی فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کو نشانہ بنایا۔
-
اردنی شخصیاتوں کا مطالبہ: غیر ملکی فوجیں نکالی جائیں، امریکہ کے ساتھ فوجی معاہدہ ختم کیا جائے
اردن کی سیاسی، ثقافتی، علمی اور قبائلی شخصیات نے ایک مشترکہ بیان میں ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلا اور امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی و فوجی معاہدے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی اردن کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے چیلنج بن رہی ہے۔
-
علاقائی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کم، بحیرہ احمر میں تیل بردار جہازوں کا رخ تبدیل
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے، جبکہ بحیرہ احمر میں بعض تیل بردار جہازوں نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے راستے تبدیل کر لیے ہیں۔
-
نیویارک میئر زہران ممدانی کا مطالبہ: امریکہ نیتن یاہو کو گرفتار کرے
نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی دوبارہ مذمت کرتے ہوئے امریکی وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجودہ پالیسی سے ہٹ کر عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے جاری بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرے۔
-
آتلانٹک: ٹرمپ ایران جنگ کی حقیقت چھپا رہے ہیں، امریکہ کو شکست تسلیم کرنا ہوگی
امریکی جریدے "آتلانٹک" نے ایران کے ساتھ جنگ کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس امریکی عوام سے جنگ کی اصل صورتحال چھپا رہا ہے اور صدر ٹرمپ کو بالآخر اس تنازع میں شکست تسلیم کرنا پڑے گی۔
-
ہالینڈ نے صہیونی بستیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگا دی
ہالینڈ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 22 ستمبر سے مقبوضہ مغربی کنارے کی صہیونی بستیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی درآمد، خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کے لیے کیا گیا ہے۔
-
فلسطینی مزاحمتی گروپوں کا مطالبہ: غزہ میں شہریوں پر حملے روکنے کے لیے عالمی برادری فوری اقدام کرے
فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ میں رہائشی علاقوں اور طبی مراکز پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جسے روکنے کے لیے عالمی برادری کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔
-
غزہ کے الزیتون محلے سمیت مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری، متعدد فلسطینی شہید
جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر فضائی اور توپ خانے سے حملے جاری رکھے، جن کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے جبکہ رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
-
واشنگٹن میں لبنانی صدر جوز عون کی ٹرمپ سے ملاقات، اسرائیل کو روکنے کی کوئی یقین دہانی نہ مل سکی
لبنان کے صدر جوزف عون کی واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں امریکہ نے لبنان اور اس کی فوج کی حمایت کا اعادہ تو کیا، تاہم اسرائیلی حملے رکوانے یا جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے حوالے سے کوئی واضح یقین دہانی سامنے نہیں آئی۔
-
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی لبنانی فوج پر فائرنگ
جنوبی لبنان میں سیکیورٹی معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کے دوران قصبے زوطر الغربیہ میں تعینات ہونے والی لبنانی فوج پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی، جس کے باعث معاہدے پر عمل درآمد کو نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
-
انصار اللہ: سعودی عرب کے حق میں جانبدارانہ بیانات یمنی عوام کے حقوق کو نظرانداز کرتے ہیں
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے بعض ممالک کی جانب سے سعودی عرب کی حمایت میں جاری حالیہ بیانات کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے مؤقف یمنی عوام کے جائز حقوق اور برسوں سے جاری جنگ و محاصرے سے پیدا ہونے والی مشکلات کو نظرانداز کرتے ہیں۔
-
نیویارک میں کیتھولک راہبات کا متنازع قانون کے خلاف احتجاج
امریکی ریاست نیویارک میں کیتھولک راہبات نے ایک متنازع قانون کے خلاف عدالت سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں لاعلاج مریضوں کو معاون خودکشی سے متعلق مشورہ دینے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ ان کے مذہبی عقائد کے خلاف ہے۔
-
بنگلہ دیش کی قوم اور حکومت ایران کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، رکن پارلیمنٹ
بنگلہ دیش کے رکن پارلیمنٹ مجیب الرحمن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور اسرائیل و امریکہ کی کارروائیوں کے خلاف عوامی احتجاج کے ساتھ ساتھ حکومتی شخصیات نے بھی واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔
-
آسٹریلیا میں نسل زیڈ کے مرد خواتین سے زیادہ مذہبی قرار، سماجی و مذہبی رجحانات میں نئی تبدیلی
آسٹریلیا میں سامنے آنے والے نئے اعداد و شمار اور نفسیاتی مطالعات کے مطابق پہلی بار نسل زیڈ کے مرد اپنی ہم عمر خواتین کے مقابلے میں مذہبی رجحان زیادہ رکھتے ہیں۔ ماہرین اسے آسٹریلیا ہی نہیں بلکہ عالمی سماجی و مذہبی تاریخ میں ایک نئی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔
-
مصر میں عقیدتی قیدیوں کے مقدمات پر نظرثانی کا مطالبہ
مصر کے انسانی حقوق کے وکلا اور کارکنوں نے قومی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ عقیدتی قیدیوں کی صورتحال کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے، طویل عرصے تک جاری عارضی حراست کا خاتمہ کیا جائے اور قیدیوں کو علاج کی مناسب سہولتیں فراہم کی جائیں۔
-
پاکستان نے جنگی خدشات کے تناظر میں امریکہ سے 10 ارب ڈالر کی مالی معاونت طلب کر لی
امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے معاشی اثرات کے پیش نظر پاکستان نے امریکہ سے 10 ارب ڈالر کی مالی سہولت کی درخواست کی ہے، جبکہ حکومت نے ہنگامی اخراجات میں کمی کے لیے کفایت شعاری کے متعدد اقدامات پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔