اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اس سے پہلے آمدہ خبروں میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ تینوں کمانڈر امریکہ کے تازہ فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ التاجی کے علاقے میں دو گاڑیوں پر مشتمل ایک کنوائے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
حملے کے بعد علاقے میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں۔
اسکائی نیوز کے مطابق امریکہ نے التاجی کے علاقے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس کے کنوائے کو نشانہ بنایا ہے۔
حملے میں حشد الشعبی کے کم سے کم چھے اہلکاروں کے شہید ہونے کی خبر ہے۔
الحدث ٹیلی ویژن کے مطابق امریکہ نے یہ حملہ بھی ڈرون کے ذریعے کیا ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران عراق میں امریکہ کا یہ دوسراہ دہشت گردانہ حملہ ہے۔
/129
4 جنوری 2020 - 04:35
News ID: 998944
عراقی ذرائع نے امریکہ کے تازہ بزدلانہ حملے میں عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر شبل الزیدی، رائدالکروی اور حامد الجزائری کی شہادت کی تردید کردی۔