اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران، عراق، لبنان، کشمیر، فلسطین میں اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے امریکہ، اسرائیل اور اس کے اتحادی فسادات کروا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لہذا امت مسلمہ کو چاہیئے کہ اس وقت اتحاد اور وحدت کے ذریعے ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
علامہ سید ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مغرب میں قرآن مجید کو جلایا جانا پیغمبر خدا (ص) کی توہین کرنا اور شعائر اسلامی کا مذاق بنانا مغرب کا وطیرا بن چکا ہے، اقوام متحدہ اور او آئی سی کو عالمی سطح پر ایسی قانون سازی کرنی چاہیئے کہ جس سے کسی بھی مذہب کی توہین نہ ہوسکے۔
خطاب کے آخر میں علامہ ناظر عباس تقوی نے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویزن کے نومنتخب صدر برادر محمد عباس کو صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
/129
4 دسمبر 2019 - 04:44
News ID: 991189
اتحاد ملت و استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب میں رہنما ایس یو سی نے کہا کہ مغرب قوتیں مسلمانوں کی صفوں میں انتشار کرنے کی کوشش کررہی ہیں، ایران، عراق، لبنان میں اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے امریکہ، اسرائیل اور اس کے اتحادی فسادات کروا رہے ہیں۔