اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز ترک ٹی وی چینل ٹی آر ٹیTRT) )کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پابندیوں کے ساتھ ایران کے خلاف جنگ شروع کردی ہے اور حقیقت میں واشنگٹن کا تہران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ معاشی دہشت گردی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کو جنگی جرائم کا کوئی علم نہیں، تو بہتر ہے اپنے لیے ایک اچھا وکیل مقرر کرے۔
جواد ظریف نے کہا کہ معاشی دہشت گردی کا مطلب سیاسی اہداف اور کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے لئے شہریوں کے خلاف تشدد کا استعمال ہے اورامریکہ اب ایران کی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے لئے اس قسم کے حربے استعمال کر رہا ہے۔
/129
13 اکتوبر 2019 - 05:47
News ID: 982169
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں نے ایرانی عوام پر دباو ڈال دیا ہے اور اسی لئے یہ پابندیاں ایک قسم کی جنگ شمار ہوتی ہیں۔