اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عید قربان اور عید غدیر کی مناسبت سےعدالتوں سے سزا پانے والے1070 افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔
عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے عید سعید قربان اور عید سعید غدیر کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں درخواست کی تھی کہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے متعلق مرکزی کمیشن نے 1070 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی اور بخشش کا مستحق قراردیا ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق 11 کے تحت اس درخواست سے موافقت کی۔
/129
19 اگست 2019 - 06:34
News ID: 969919
رہبر معظم نے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔