اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکا کی ریاست ٹیکساس میں واقع ایک شاپنگ مال میں فائرنگ سے بیس افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ ہولناک واقعہ ٹیکساس کے شہر ایل پاسو کے مشہور وال مارٹ نامی چین اسٹور میں پیش آیا۔
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کے مطابق سانحے میں کم سے کم بیس افراد ہلاک اور چوبیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے اس نے حملے کے اصل ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کا نام پیٹرک کروسس بتایا جاتا ہے۔
اکیس سالہ پیٹرک کروسس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے میکسیکو سے ٹیکساس کی جانب تارکین وطن کے ہجوم کو روکنے کے لیے یہ کارروائی کی ہے اور وہ نیوزی لینڈ کے دہشت گردانہ حملے کے ملزم کے نظریات سے پوری طرح متفق ہے۔
ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے امریکہ میں انتہا پسندانہ اور نسل پرستانہ رجحان رکھنے والے گروہوں کی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
/1289
4 اگست 2019 - 04:53
News ID: 966684

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں واقع ایک شاپنگ مال میں فائرنگ سے بیس افراد ہلاک ہوگئے۔