(ABNA24.com) تیونس کے وزیر اعظم نے حال ہی میں ہونے والے خودکش حملوں کے پیش نظر سرکاری دفاتر میں مسلمان خواتین کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے وزیر اعظم نے حال ہی میں ہونے والے خودکش حملوں کے پیش نظر سرکاری دفاتر میں مسلمان خواتین کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم یوسف شاہد نے سرکاری سرکلر پر دستخط کر دیئے جس کے تحت عوامی انتظامیہ اور اداروں کے دفاتر میں چہرہ چھپا کر داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ 27 جون کو شمالی افریقی ملک تیونس میں نقاب پوش دہشت گردوں نے 2 خودکش دھماکے کئے تھے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔
/129
6 جولائی 2019 - 08:00
News ID: 958162
تیونس کے وزیر اعظم نے حال ہی میں ہونے والے خودکش حملوں کے پیش نظر سرکاری دفاتر میں مسلمان خواتین کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔