اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بیان کے مطابق آل سعود نے سیاسی سرگرم خاتون نسیمہ السادہ کو کسی جرم کی تفہیم کے بغیر 11 ماہ سے جیل میں بند کررکھا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نسیمہ السادہ کو صرف انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کا دفاع کرنے کےجرم میں پابند سلاسل کیا گيا ہے سعودی عرب میں مقدمہ چلائے بغیر اب تک درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتر دیا گیا ہے سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
.......
/169