اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ باب العلم کے اہتمام سے بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمنیؒ کی 30ویں برسی کے موقعہ پر ہوٹل سینتور میں دو روزہ انٹرنیشنل امام خمینی ؒ کانفرنس اختتام پزیر ہوئی کانفرنس کے دوسرے دن پیپر ریڈنگ (مجلس مقالہ خوانی) کا انعقاد ہوا جس میں ریاست و بیرون ریاست کے ایک درجن سے زائد ریسرچ اسکالروں نے شرکت کی جن میں سید محمد کوثر جعفری کشمیر یونیورسٹی،قرت العین کشمیر یونیور سٹی، شاہ باز حسین کشمیر یونیورسٹی،پریتی ساہو جے این یو، سرتاج احمد کشمیر یونیورسٹی،شوکت حسین پرا کشمیر یونیورسٹی، پریم مشرا جے این یو، شبیر احمد کشمیر یونیورسٹی،مہیت احد بابا غلام شاہ بڈشاہ یونیورسٹی،منظور حسین کشمیر یونیورسٹی،خادم حسین جے این یواور سید عابد حسینی جامعہ باب العلم اورینٹل کالج مزکورہ اسکالروں نے حضرت امام خمینیؒ کے حیات و علمی و انقلابی کارناموں سے متعلق اپنے مقالات پیش کئے مجلس مقالہ خوانی تین نشستوں میں انعقاد پزیر ہوئی پہلی نشست کا آغاز قاری توفیق حسین ملک نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور صدارت پروفیسر محمود المہدی دوسری نشست کی صدارت جے این یو کے پروفیسر راما کرشنن جبکہ تیسری نشست کی صدارت پروفیسر شیخ شوکت سربراہ شعبہ قانون کشمیر یونیورسٹی نے کی کانفرنس میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے علاوہ اسلامی جمہوری ایران سے آیئے معزز مہمان بھی موجود تھے مجلس مقالہ خوانی میں شامل تمام مقالہ نویسوں کے مقالے معیاری قرار دئے گئے ایرانی بلند پایہ عالمہ دین رئیس دانشگاہ اسلامی آیت اللہ محمد حسین مختاری نے اختتامیہ کلمات پیش کئے اپنے اختتامیہ کلمات میں انھوں نے مقالہ نویس حضرات کی علمی صلاحتوں اور امام خمینی ؒ سے متعلق انکی معلومات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ کی شخصیت کا یہ بھی ایک قابل تحسین پہلو ہے کہ ان کو بیرونی دنیا ایرانیوں سے بہتر جانتی اور سمجھتی ہے انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام شرکا بالخصوص مہمانان گرامی کا پر خلوص شکریہ ادا کیا آغا صاحب نے خصوصی طور پر کانفرنس کے انعقاد میں بنیادی کردار ادا کرنے والی آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔کانفرنس کے اختتام پر مقالہ نویسوں میں جامعہ باب العلم اورینٹل کالج کی طرف سے توصیفی اسناد تقسیم کی گیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲