اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وینیزویلا کے ہزاروں شہریوں نے دارالحکومت کراکاس کی سڑکوں پر ایک بار پھر اپنے ملک کے قانونی صدر نکولس مادورو کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ عوام نے مادورو اور ان کی حکومت کے پروگرام کی حمایت میں نعرے لگائے۔
حالیہ دنوں کے دوران تخربی کارروائیوں کی بنا پر ایندھن اور غذائی اشیا کے حامل بحری جہاز وینیزویلا کے سواحل تک نہیں پہنچ سکے اور نکولس مادورو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں راہ حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک، وینیزویلا میں نکولس مادورو کی حکومت کے خلاف بغاوت کرانے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور وہ وینیزویلا کی موجودہ قانونی حکومت کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال کر صرف اس بنا پر حکومت گرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ نکولس مادورو کی حکومت امریکی پالیسیوں کے خلاف ہے۔
.......
/169