9 جون 2019 - 17:17
ہندوستانی وزير اعظم کا دہشتگردی کے خلاف عالمی کانفرنس بلانے کا مطالبہ

ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کی روک تھام کے سلسلے میں عالمی کانفرنس منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزير اعظم مالدیپ کے دورے پر ہیں جہاں اس نے مالدیپ کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کے خالاف عالمی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مودی نے کہا کہ عالمی برادری مختلف موضوعات کے بارے میں کانفرنسیں بلانے کا اہتمام کرتی ہے دہشت گردی کے خلاف کانفرنس بلانے کا اہتمام کیوں نہیں؟ مودی نے کہا کہ مؤثر کانفرنسوں کے ذریعہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف کسی نتیجہ تک پہنچا جاسکتا ہے۔

.......

/169