اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اپریل میں ہونے والی فوجی بغاوت اور ملک میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف دھرنا دینے والے مظاہرین پرفوج نے براہ راست فائرنگ کردی، فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
اس سے قبل سوڈان میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کے اشتعال کو مزید اکسایا جس کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے جو فوجی بغاوت اور صدر عمر البشیر کی حراست پر ختم ہوئے۔ فوج نے 11 اپریل کو ملک کا انتظام سنبھالنے کے بعد 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی تھی اور 2 سال بعد الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔
.......
/169