اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقہ ایسٹ زون پولیس نے یوم علی علیہ السلام کے موقع پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خودکش جیکٹ برآمد کرلی جب کہ 20 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے کہا ہے کہ برآمد کی جانے والی خودکش جیکٹ کو یوم علی (ع) کے موقع پر جلوس کو ٹارگٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا ۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جلوس کے شرکا کی حفاظت کی اور شہر کے امن و امان کو خراب کرنے کی مذموم سازش کو ناکام بنا دیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کے مطابق برآمد کی جانے والی خود کش جیکٹ کا وزن 6 کلو ہے جسے موقع پر ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا۔ جیکٹ میں دھماکہ خیز مواد کے ساتھ نٹ بولٹ کا بھی استعمال کیا گیا تھا تاکہ بڑے پیمانے پر جانی نقصان پہنچایا جا سکے۔ زیر حراست دہشت گردوں سے اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا
.......
/169