اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعے کے روز اپنے دورہ اسلام آباد میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات اور مختلف شعبوں خاص طور سے چابہار اور گوادر بندرگاہوں کے درمیان تعاون کی گنجائش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پارلیمانی تعلقات کو خوشگوار قرار دیا۔
محمد جواد ظریف نے ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مہم کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔
اس ملاقات میں پاکستان کے پارلیمانی اسپیکر اسد قیصر نے بھی ایران سے پاکستانی قوم کے قلبی لگاؤ پر زور دیتے ہوئے موجودہ صورت حال میں ایرانی قوم کے لئے اپنی اور پاکستان کی قومی اسمبلی کی حمایت کا اعلان کیا۔
فریقین نے اسی طرح علاقے کے موجودہ حساس حالات میں فلسطینی قوم کے لئے اپنی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲