16 مئی 2019 - 13:52
آسٹریا میں پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا بل منظورکرلیا

آسٹریا کی پارلیمنٹ نے پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کی پارلیمنٹ نے پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یورپی ملک آسٹریا کی پارلیمنٹ نے پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے، حکومتی جماعت اور اتحادیوں کی جانب سے بل کے حق میں ووٹ ڈالے گئے جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے بل کی مخالفت کی، مسلم مخالف تاثر سے بچنے کے لیے بل میں کہا گیا ہے کہ ’یہ پابندی ہر اس نظریہ اور مذہب پر لگائی گئی ہے جس میں سر کا ڈھانپنا شامل ہے۔ آسٹرین حکومت کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق سکھ برادری اور یہودیوں کی ٹوپی پر نہیں ہوگا جب کہ بل کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ ادھربل کی منظوری کے بعد آسٹریا میں مسلم تنظیموں کی جانب سے شدید رد عمل دیکھنے میں آیا ہے۔

.......

/169