26 اپریل 2019 - 14:58
اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن کے ڈاکٹروں کی جانب سے شیخ زکزاکی کا جسمانی معاینہ+ تازہ ترین تصویر شائع

گزشتہ روز جمعرات کو ڈاکٹروں کی ٹیم نے شیخ زکزاکی کا جسمانی معائنہ کر کے ان کے ساتھ لی گئی تصویر کو شائع کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن (IHRC) کی جانب سے بھیجی گئی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے شیخ زکزاکی کا جسمانی معائنہ کیا اور بتایا کہ انہیں فوری طور پر علاج کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹروں کی ٹیم نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چند دنوں میں ان کا علاج معالجہ شروع ہو جائے گا۔
اس دوران ڈاکٹروں کی ٹیم نے شیخ زکزاکی کے ساتھ لی گئی ایک تازہ ترین تصویر بھی میڈیا پر شائع کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲