18 اپریل 2019 - 11:29
بھارت میں لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری

بھارت میں لوک سبھا کے 17 ویں انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 12 ریاستوں کی 95 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جن ریاستوں میں آج ووٹنگ جاری ہے ان میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، کرناٹک، مہاراشٹرا، مانی پور، اوڈیشا،اتر پردیش، مغربی بنگال، پودوچھری شامل ہیں۔
بھارت میں دوسرے میں مرحلے میں جاری انتخابات مجموعی طور پر 15 کروڑ 50 لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔دوسرے مرحلے میں جاری انتخابات میں آج 97 نشستوں پرووٹنگ ہونی تھی تاہم 2 نشستوں پر انتخابات ملتوی ہونے کے باعث 95 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔
بھارت میں 7 مراحل میں ہونے والے انتخابات کا آغاز 11 اپریل کو ہوا تھا اور پہلے مرحلے میں 91 نشستوں پر انتخابات ہوئے تھے۔بھارت میں 7 مراحل میں ہونے والے انتخابات میں پارلیمنٹ کی 543 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی، جن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169