8 اپریل 2019 - 16:10
ایرانی اسپیکر کا جرمنی سے تعلقات بڑھانے پر زور

ایرانی پارلمینٹ کے اسپیکر نے جرمن پارلیمنٹ کی نائب سربراہ سے ایک ملاقات میں معاشی اور سیاسی شعبوں میں جرمنی کیساتھ تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق، "علی لاریجانی" نے قطر میں منعقدہ انٹر پارلیمینٹیرین یونین IUP کے اجلاس کے موقع پر "کلودیا گوہرت" کیساتھ ملاقات کی۔
ہونے والی ملاقات میں انہوں نے خطے میں دہشتگردی سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، انسداد دہشتگردی کے حوالے سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔
ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ انسداد دہشتگردی کیلئے دہشتگرد گروہوں کی مالی معاونت کو روکا جانا ہے تا کہ انسانی حقوق کے دعویدار ممالک، دہشتگردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے کوئی اقدام نہ اٹھا سکیں۔
لاریجانی نے امریکہ کی جانب سے ایران میں سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے غیر ملکی ملکوں کی انسانی امداد کی راہ میں روکاٹیں حائل کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ انسانی حقوق کے دعویدار ملک امریکہ نے عالمی ریڈ کراس کمیٹی کی جانب سے ایران میں سیلاب متاثرین کیلئے رکاوٹ ڈال دیا۔
اس موقع پر جرمن پارلیمنٹ کے نائب سربراہ نے ایران میں سیلاب متاثرین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو خطے میں انتہائی اہم کردار حاصل ہے اور اس بات کے پیش نظر وہ شام کی تعمیر نو میں بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، انٹر پارلیمینٹیرین یونین کا 140 ویں اجلاس 6 کو قطری دارلحکومت دوحہ میں انعقاد کیا گیا ہے اور 10 اپریل تک جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲