اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، wattan.tvنے خبر دی ہے کہ سویڈن کے تقریبا ۲۰۰ معروف فنکاروں نے’’ # ہم نہیں کر سکتے‘‘ کمپین چلاکر اسرائیل یورو ویژن مقابلوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے دستختوں کے ساتھ تحریر کردہ ایک لیٹر کے ذریعے اسرائیل یورو ویژن پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے اس لیٹر میں کہا گیا ہے’’ کیسے یورو ویژن مقابلوں کے ساتھ تعاون کیا جا سکتا ہے جب کہ یہ مقابلے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی جارحیت پر پردہ پوشی کے لیے منعقد کئے جا رہے ہیں‘‘۔
سویڈن فنکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک اسرائیل فلسطین کے مظلوم عوام پر ظلم و تشدد روا رکھے گا اس وقت تک ہم کسی بھی ایسے مقابلے میں شرکت نہیں کر سکتے جس کی سرپرستی اسرائیل کے ہاتھ میں ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲