اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈرآیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے اعلی مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے اصفہان میں ایک بیان میں کہا کہ یورپ کے سولہ تحقیقاتی اداروں نے دنیا دو ہزار تیس سے موسوم دستاویزات میں کہا ہے کہ آل سعود کا دو ہزار تیس تک نام و نشان نہیں رہے گا جبکہ ایران، علاقے کے طاقتورترین ملک کی حیثیت سے ابھرے گا۔
انہوں نے زاہدان - خاش ہائی وے کے شہداء کے جلوس جنازہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ جیسا عالمی ادارہ، اصفہان میں جلوس جنازہ میں عوام کی بھرپور شرکت کی وجہ سے دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے بیان جاری کرنے پر مجبور ہو گیا۔
زاہدان - خاش ہائی وے کے ستائیس شہداء کے جلوس جنازہ اور آخری رسومات ہفتے کوادا کی گئیں جن میں شریک ہزاروں لوگوں نے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے خون کا انتقام لینے کے لئے فلک شگاف نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بدھ کو زاہدان - خاش روڈ پر دہشت گردوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اہلکاروں کی بس کو خود کش کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ستائیس اہلکار شہید اور تیرہ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ بدنام زمانہ دہشتگرد گروہ جیش العدل نے اس سفاکانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اس دہشت گرد گروہ کو امریکہ اور سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے جبکہ یہ گروہ کئی سال سے پاکستان کی سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے ایران کے خلاف دہشت گردانہ حملے کر رہا ہے جن میں اب تک ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں دسیوں سرحدی محافظین اور عام شہری شہید ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲