14 فروری 2019 - 12:47
ایران میں دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے وارسا کانفرنس میں موجود: نائب وزير خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے خاش – زاہدان روڈ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاش – زاہدان روڈ پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے عناصر وارسا کانفرنس میں موجود ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے خاش – زاہدان روڈ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاش – زاہدان روڈ پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے عناصر وارسا کانفرنس میں موجود ہیں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ خاش میں دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے دہشت گردوں کا بھیانک چہرہ مزید بے نقاب ہوگیا ہے ۔خاش – زاہدان روڈ پر دہشت گردانہ حملے کے اصلی مجرم پولینڈ میں ہونے والی وارسا کانفرنس میں موجود ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169