اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا کالی باڑی میں گاڑی کے قریب ہوا، جس میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے،جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ بارودی مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔
ادھر ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے قریب موجود متعدد دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے بازار بند تھا، جس کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔
شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مقصد خوف ہراس پھیلانا تھا یہ دھماکا ہمارے لیے ایک سگنل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور سیکیورٹی کے اقدامات مزید سخت کردیے ہیں۔





۔۔۔۔۔۔۔
/169