24 دسمبر 2018 - 11:01
پاکستانی وزير خارجہ کی افغان صدر سے ملاقات

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں خطے کی صورتحال اور دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ اس سے پہلے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں وزرائےخارجہ نے دوطرفہ سیاسی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔ شاہ محمود قریشی کابل کادورہ مکمل کرکے تہران کا دورہ کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169