10 دسمبر 2018 - 10:12
ڈاکٹر عارف علوی سعودی عرب کے دورے پر مدینہ منورہ پہنچ

پاکستان کے صدرعارف علوی سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدرعارف علوی سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، جہاں مدینہ کے ڈپٹی گورنرشہزادہ سعود بن خالد، قونصل جنرل پاکستان شہر یار اکبر اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستان کے صدارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے صدرعارف علوی روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر حاضری دیں گے اوراس کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169