اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، رای الیوم اخبار نے لکھا ہے کہ صہیونی ریاست اور حزب اللہ لبنان کے درمیان نفسیاتی جنگ دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اور دونوں فریق اپنی طاقت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے کالج ’تل حای‘ کے استاد نے اپنی ایک تحقیق میں کہا ہے کہ ایک سروے کے مطابق اسرائیل کے ۸۰ فیصد عوام سید حسن نصر اللہ کی باتوں پر یقین رکھتے ہیں اور صرف ۲۰ فیصد عوام ایسے ہیں جو تل ایبب حکومت کے جھوٹے وعدوں کے فریب میں آتے ہیں۔
خیال رہے کہ حزب اللہ لبنان نے جمعہ کے روز عبرانی اور عربی زبان میں جاری کردہ اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے اپنا پیغام تمام صہیونی معاشرے کو پہنچایا جس کے بعد صہیونیوں پر سخت خوف و ہراس طاری ہے اس ویڈیو کلیپ میں سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ’ہم لبنان پر ہر ممکنہ حملے کا ٹھوس جواب دیں گے اور اگر آپ حملہ کرنے کی جرئت کریں گے تو یقینا پشیمان ہوں گے‘۔
اس ویڈیو کلیپ کے بعد صہیونی ویب سائٹ اسرائیل ٹائمز نے رپورٹ دی کہ حزب اللہ لبنان نے ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فوج کو چیلنج کر دیا ہے۔
اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے لکھا کہ حزب اللہ نے ایک بار پھر اسرائیل کو دھمکا دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲