23 اکتوبر 2018 - 15:27
کولگام شہری ہلاکتیں ریاستی دہشتگردی کا بدترین مظاہرہ : آغا حسن

آغا صاحب نے کہا ہے کہ ایسے خونین واقعات کا سلسلہ30 سال سے جاری ہیں لیکن ایسے واقعات رونماں کر کے بھارت جو مقاصد حاصل کرنے کے درَپے ہے وہ کبھی حاصل نہیں ہوسکتے ہیں۔ کشمیری حریت پسند قوم ایسے سفاکانہ قتل عام سے خائف ہو کر اپنے برحق مطالبۂ آزادی سے کھبی بھی دستبردار نہیں ہوگی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کولگام میں نہتے شہریوں کے قتلِ عام کے حالیہ سانحہ کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کابدترین مظاہرہ قرار دیتے ہوے کہا کہ بھارت طاقت کے بل پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ختم کرنے کی پُرزور کوشش کر رہا ہیں اور اس حقیقت کو یکسر فراموش کر رہا ہیں کہطاقت اور تشدد سے مظلوم اقوام کی تحریکیں دب نہیں سکتی بلکہ شدت کے ساتھ اور بھی ابھرتی ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ کلگام میں عام شہریوں کے قتلِ عام اورسینکڑوں افراد کو مظروب کرنے کا سانحہ انتہائی دلسوز ہے، جس نے پوری کشمیری قوم کو سکتے میں ڈال دیا ہے۔ آغا صاحب نے کہا ہے کہ ایسے خونین واقعات کا سلسلہ30 سال سے جاری ہیں لیکن ایسے واقعات رونماں کر کے بھارت جو مقاصد حاصل کرنے کے درَپے ہے وہ کبھی حاصل نہیں ہوسکتے ہیں۔ کشمیری حریت پسند قوم ایسے سفاکانہ قتل عام سے خائف ہو کر اپنے برحق مطالبۂ آزادی سے کھبی بھی دستبردار نہیں ہوگی۔ اْنہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کو ختم کرنے میں ناکامی کے بعد اب بھارت نے کشمیریوں کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے،تاہم کشمیری قوم اس طرح کی کڑی آزمائش کے لیے بھی شعوری طور پر آمادہ ہو چکی ہے۔دریں اثناء انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے تنظیم کے سربراہ ا آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی پچھلے دو روز سے مسلسل خانہ نظر بندی کی پْرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ حریت قایدین کی نظربندیوں سے کشمیریوں کے قتل عام اور خون ناحق پرپردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔ترجمان نے معروف حریت پسند عبدالصمد انقلابی کی گرفتاری پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ حریت پسند قائدین کو نظربند کرنے سے ریاست کے زمینی حالات اور حق و حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲