2 اکتوبر 2018 - 14:24
اسرائیلی وزير اعظم کی دہشتگردوں پر ایرانی میزائل حملوں پر برہمی

شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر ایران کے میزائل حملوں پر اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا نے ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر ایران کے میزائل حملوں پر اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی وزير اعظم نے کہا کہ ایرانی میزائلوں پر اسرائیل مردہ باد کا نعرہ لکھا ہوا تھا جس سے ایران کا ہدف آشکار ہوتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کا اہواز حملے سے اسرائیل کو جوڑنا مضحکہ خیز ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی سپاہ نے اہواز میں دہشت گردانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے شام میں کمانڈ سینٹر پر 6 میزائلوں سے حملہ کیا اور پھر اس جگہ پر ڈرون طیاروں کے ذریعہ شدید بمباری بھی کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے کئی اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔ شام میں دہشت گردوں کا کمانڈ سینٹر امریکی فوج کے زیر قبضہ علاقہ سے صرف 3 میل دور ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سرپرستی حاصل ہے۔

.......

/169