17 ستمبر 2018 - 13:23
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  بیجنگ پہنچ گئے

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید اپنے دورے کے دوران چینی ہم منصب سےملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی آرمی چیف کےدورہ چین میں سی پیک ، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ چینی وزیر خارجہ کے حالیہ دورے پاکستان کےبالکل بعد میں ہورہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169