اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان میں غیر ملکی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 3 نیٹو اہلکار ہلاک اور 2 افغان فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملے کاشکارغیر ملکی فورسزافغان فورس کے ہمراہ گشت پر تھیں کہ اچانک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ،جس کے نتیجے میں 3 غیر ملکی فوجی ہلاک اور 2 افغان اہلکار زخمی ہو گئے۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169