اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، غزہ کا محاصرہ توڑنے والی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ زاہر بیراوی نے کہا ہے کہ سویڈن کی جانب سے آنے والا سفینہ آزادی جو ۲۰۱۸ میں غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے یورپ سے آنے والا دوسرا سفینہ ہے ساحل غزہ کے ۱۱۱ کلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ غزہ کے عوام شدت سے اس سفینہ کا انتظار کر رہے ہیں اور اس سے اپنی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔
زاہر بیراوی نے مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کشتی کے سوار ۱۲ بین الاقوامی سرگرم افراد ہیں جن میں سے اکثر کا تعلق سویڈن سے ہے اور علاوہ از ایں اس میں پریس ٹی وی کے کارکنان بھی موجود ہیں۔
خیال رہے کہ غزہ پر جاری سالہا سال سے اسرائیلی محاصرے کو توڑنے والی اس سال کی یہ دوسری کشتی ایسے حال میں غزہ سے قریب ہو رہی ہے کہ چند روز قبل یورپ سے آئے ہوئی پہلی کشتی پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے کشتی کو اسدود بندرگاہ پر منتقل کر دیا جبکہ اس کا سارا سامان لوٹ لیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ واپسی، آزادی اور فلسطین نام کی تین کشتیوں نے دو ماہ قبل یورپ کی بندرگاہوں سے غزہ کی جانب اپنے سفر کا آغاز کیا تھا جن میں سے پہلی کشتی پر غزہ کے ساحلوں کے قریب اسرائیلی بحریہ نے حملہ کردیا تھا۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے سنہ دوہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے پر زمینی اور فضائی حملہ روز کا معمول بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے غزہ کے لوگوں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲