22 جولائی 2018 - 17:09
تحریک انصاف کے امیدوار خودکش حملے میں ہلاک

پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ اسمبلی سے امیدوار اکرام اللہ خان گنڈا پورخودکش حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں،حملے میں ان کا ڈرائیور بھی مارا گيا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحصیل کلاچی سے صوبائی نشست کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار سردار اکرام اللہ خان گنڈاپور کی گاڑی پر وہابی دہشت گردوں نے خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں اکرام اللہ خان گنڈا پور اپنے ڈرائیور سمیت ہلاک ہو گئے۔ آج صبح ڈی آئی خان میں ان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہواتھا جس کے نتیجے میں وہ اپنے ڈرائیور سمیت شدید زخمی ہو گئے تھے ،امدادی کارکنوں نے انہیں اور دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ان کے ڈرائیور راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔

.......

/169